Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مہنگی بجلی کیلئے اپنی میم بنائے جانے پررمیز راجہ کا دلچسپ ردعمل

میمزسوشل میڈیا پر اظہارجذبات کا سب سے دلچسپ اورآسان طریقہ ہیں
شائع 29 اگست 2023 10:04am
تصویر: پی سی بی
تصویر: پی سی بی

سوشل میڈیا پر اظہار جذبات کا سب سے دلچسپ اور آسان طریقہ میمز ہیں جہاں آپ حسب حال کسی بھی تصویر، گانے یا ویڈیو کلپ وغیرہ کا سہارا لیتے ہوئے حال دل کہہ ڈالتے ہیں۔

پاکستان میں بجلی کے بلوں میں آئے روز اضافہ صارفین پربجلی بن کر گرا تو اس مشکل صورتحال میں بھی سوشل میڈیا صارفین نے ہنسنے مسکرانے کا موقع ڈھونڈ ہی نکالا۔ ایسی ہی ایک میم میں سابق پاکستانی کرکٹر رمیز راجہ کا کچھ ایسا استعمال کیا گیا کہ خود وہ بھی مُسکرا اُٹھے۔

رمیز راجہ نے ایکس پر ایک میم شیئرکی جس میں پاکستانی کے بجلی صارفین کا حال بتانے کیلئے کرکٹر کی ہی دو مختلف تصاویر کو جوڑا گیا۔

نک سک سے تیار سنورے بالوں والی تصویر اس مشکل وقت میں اپنی بجلی پیدا کرنے والے ’سولرصارفین‘ کے نام کی گئی ہے تو کمنٹری کے دوران میدان مین الجھے بکھرے بالوں کے ساتھ ’بجلی بل‘ ادا کرنے والوں کا حال بتایا گیا ہے۔

کرکٹرنے اس میم سے خود بھی لطف اٹھاتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’اچھی حس مزاح کے ساتھ زندگی بہت آسان ہے‘۔

ramiz raja

meme