Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈرامہ سنگ مرمر، شوٹنگ کا لفظ سن کر فوجی غصے میں آگیا

اداکار عمیر رانا کی تابش ہاشمی کے پروگرام میں گفتگو
شائع 28 اگست 2023 11:28pm

اداکار عمیر رانا نے مقبول ڈرامہ سنگ مرمر کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والا واقعہ سنا دیا ۔

حال ہی میں اداکار عمیر رانا نے کامیڈین تابش ہاشمی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی، پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک واقعہ سنایا جب وہ اور نعمان اعجاز کئی سال قبل ’سنگ مر مر‘ کی شوٹنگ کے لیے سوات میں تھے تب ایک بار شوٹنگ کے لیے جاتے وقت فوج کی چیک پوسٹ پر ڈرائیور نے سوال کرنے پر فوجی جوان کو بتایا کہ ہم لوگ شوٹنگ پر جا رہے ہیں۔

عمیر رانا کا کہنا تھا کہ شوٹنگ کا لفظ سن کر فوجی غصے میں آگیا، جس پر ڈرائیور نے انہیں بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ پر جا رہے ہیں اور ان کے ساتھ نعمان اعجاز بھی ہیں۔

اداکار کے مطابق لیکن بدقستی سے وہ فوجی نعمان اعجاز کو نہیں جانتے تھے اور پوچھا کہ کون نعمان اعجاز؟

یاد رہے کہ ڈرامہ سنگ مر مر کو 2016 میں ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، جسے کہانی کی وجہ سے کافی پسند کیا گیا تھا۔

ڈرامے کی کہانی پاکستان کے قبائلی علاقہ جات کے خاندان اور وہاں کی رسم و رواج کے گرد گھومتی ہے، جس وجہ سے شائقین نے اسے بہت سراہا تھا بعدازاں انہوں نے کہا تھا کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے فلم لال سنگ چڈا میں ان کے روپ کو کاپی کیا ہے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عمیر رانا نے بتایا کہ انہوں نے یہ بات ایک آن لائن انٹرویو کے دوران مزاحیہ انداز میں کہی تھی کہ عامر خان نے فلم میں ان کے روپ کی نقل کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد سوشل میڈیا نے اسے بڑھا چڑھا کر پیش کیا۔

عمیر رانا نے کہا کہ وہ عامر خان کے کام اور ہندوستانی سنیما کے لیے ان کی نا قابل فراموش خدمات کو تحسین کی نظر سے دیکھتے ہیں، میں عامر خان کی ایک بڑے فلمی اسٹار کی حیثیت سے بہت قدر کرتا ہوں۔ میرے مذاق کے طور پر کہنے والے الفاظ کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا۔

عمیر رانا نے ہمیشہ اپنے ہر پروجیکٹ میں بہت ہی عمدہ کام کیا ہے۔ انہوں نے ڈراما سیریل ’سنگِ ماہ‘ اور ’پنجرا‘ جیسے ڈراموں میں اپنے کردار کے جوہر دکھائے ہیں۔اب ناظرین بہت جلد انہیں ’ عشق مرشد’ میں دیکھیں گے۔

Umair rana