Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گجرات میں دھماکا، بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی

ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی
شائع 28 اگست 2023 10:21pm
فوٹو ـــ فائل
فوٹو ـــ فائل

گجرات کے نواحی علاقہ باغانوالہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو تشیویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔

زخمیو ں کی شناخت 3 سالہ افنان، سات سالہ فیضان، 12 سالہ شہزاد اور 22 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی۔

ڈاکٹرز کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینڈ تھا یا لینڈ مائن دھماکا تھا چیک کیا جارہا ہے۔

Blast

Gujrat

Punjab police