Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لگتا ہے جو اس مہینے سانس لی اس کا بھی بل آگیا ہے

بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے نے جویریہ سعود نے کو بھی پریشان کردیا
شائع 28 اگست 2023 07:53pm

معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان جویریہ سعود نے پاکستان بھر میں بڑھتی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تنقید کرتے ہوئے ایک طنزیہ ویڈیو جاری کردی۔

ملک میں آسمان کو چھوتی مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے نے جویریہ سعود نے کو بھی پریشان کردیا انہوں انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ ایک جملے پر لپسنک کرتی دیکھی جاسکتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں سنائی دینے والا جملہ پنجابی زبان میں ہے جس کے معنی ہیں ایسا لگ رہا ہے کہ جو اس مہینے سانس لی ہے اس کا بل بھی اس میں شامل کردیا ہے۔

مہنگائی کی ستائی عوام نے جویریہ سعود کی اس پوسٹ کا رخ کیا اور اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ سانس لینا چھوڑنا پڑیگا مجھے تو یہ لگتا ہے۔

javeria saud