Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نگراں وزیراعظم کینیا کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے

نگراں کابینہ کے ارکان، مشیر اور معاون خصوصی بھی ساتھ جائیں گے
شائع 28 اگست 2023 07:45pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کینیا کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق انوارالحق کاکڑ کے ستمبر کے پہلے ہفتے میں دورہ کینیا کا امکان ہے۔

دورے کے حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کینیا کے سرکاری دورے کے دوران انوار الحق کے ہمراہ نگراں کابینہ کے ارکان، مشیر اور معاون خصوصی بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط

وزیراعظم کے آموں کے تحفے پر ترک صدر مسکرا دیے

آرمی چیف کا دورہ چین ملک کی خارجہ پالیسی کا تعین کرے گا، شیخ رشید

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے میں کینیا پاکستان تعلقات، تجارتی امور اور تعاون پر دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ تجارت اور سرمایہ کے مواقعوں سے متعلق معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

Kenya

Anwaarul Haq Kakar

Pakistan Kenya Relation