Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس، آرمی چیف کی نگراں حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے دوست ممالک سے جاری روابط کو سراہا گیا۔
شائع 28 اگست 2023 07:37pm
تصویر: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ
تصویر: پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیرِ صدارت اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں آرمی چیف نے نگراں حکومت کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چاروں صوبوں کے نگراں وزرائے اعلیٰ، وفاقی و صوبائی وزرا نے شرکت کی۔

شرکا کو ایس آئی ایف سی کےاقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

مزید پڑھیں: اپیکس کمیٹی: دوست ممالک سے سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے منصوبوں کی منظوری

اجلاس میں وزیراعظم نےایس آئی ایف سی کے مؤثر اقدامات کی تعریف کی اور ایس آئی ایف سی کے دوست ممالک سے جاری روابط کو سراہا گیا۔

ایپکس کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کےاقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔

کمیٹی اجلاس میں معیشت کی بحالی کی رفتار کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اجلاس میں سرمایہ کاری کے منظور شدہ منصوبوں کی بھی توثیق کی گئی۔

Army Chief General Asim Munir

Caretaker PM

anwar ul haq kakar

SIFC Apex Committee