Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

سرگودھا میں مبینہ توہین مذہب: ملزمان کے تانے بانے غیر ملکی ایجنسیوں سے ملتے ہیں، آئی جی پنجاب

مسلمانوں کو مسیحی برادری سے لڑانے اور پورے ملک میں آگ لگانے کی سازش کی گئی، آئی جی پنجاب
اپ ڈیٹ 28 اگست 2023 10:26pm
اسکرین گریب: آج نیوز
اسکرین گریب: آج نیوز

پنجاب پولیس کے سربراہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر عثمان انور کا جڑانوالہ میں ہنگامے اور سرگودھا میں توہین مذہب کے واقعت پر گرفتاریوں پر کہنا ہے کہ مکمل تفتیش کے بعد گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں، ملزمان کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی۔

آج نیوز کے پروگرام ”اسپاٹ لائٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب عثمان انور نے کہا کہ یہ واقعات منی پور واقعہ سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ پیش آئے ہیں۔

ان واقعات میں گرفتاریوں پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 300 سے زائد افراد کی جیوفینسنگ کی گئی، پولیس نے 150 افراد کو گرفتار کیا، ریاست کا ردعمل بہت مثبت رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے متاثرہ افراد کو راشن اور دیگر سامان فراہم کیا۔

’ملزمان کے تانے بانے غیر ملکی ایجنسیوں سے ملتے ہیں‘

سرگودھا میں توہین مذہب کے الزام میں دو ملزمان کی گرفتاری کے بعد پنجاب پولیس کے سربراہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) ڈاکٹر عثمان انوار نے انکشاف کیا ہے کہ سرگودھا واقعے کے ملزمان کے تانے بانے غیر ملکی ایجنسیوں سے ملتے ہیں، مسلمانوں کو مسیحی برادری سے لڑانے اور پورے ملک میں آگ لگانے کی سازش کی گئی۔

گزشتہ روز سرگودھا میں توہین مذہب کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فیصل کامران کے مطابق دونوں افراد کو اور روایتی طریقہ تفتیش کے زریعے چک 36 اور 37 جنوبی سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے دو الگ الگ مقامات پر توہینِ مذہب کے جرائم کا ارتکاب کیا۔

اسی حوالے سے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےآئی جی پنجاب نے کہا کہ مسلمان نبی کریم ﷺ کی شان میں کچھ برداشت نہیں کرتے، اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ شرپسندوں نے عیسائیوں کے گھروں کو نقصان پہنچایا، اس کے بعد قانون حرکت میں آیا، ریاست کے تمام ادارے اکھٹے ہوئے اور کارروائی کی گئی۔

مزید پڑھیں

جڑانوالہ واقعہ: حملے کے وقت مقامی افراد نے کیا دیکھا؟

جڑانوالہ میں نگران وزیراعلی پنجاب سے مسیحی لڑکی کا مشکل سوال

جڑانوالہ واقعہ، یہ جناح کا پاکستان نہیں ہے

ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق سرگودھا پولیس نے سپارے لے کر نکلنے والوں کی ویڈیوز حاصل کیں، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کیا، دورانِ تفتیش ملزمان کےتانے بانےغیر ملکی ایجنسی سے ملے ہیں، سرگودھا کے دو دہشتگرد اور فیصل آباد کے تین ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فیصلہ آباد واقعہ میں ذاتی رنجش بھی شامل ہے، جلد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ نامزد ملزمان کو سامنے لاکر کیس ختم کرنا بہت آسان تھا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے بتایا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ جڑانوالہ گئے، گرجا گھروں کو پہلے سے بہتر بنایا۔ اس تمام واقعے میں علماء کا کردار بہت مثبت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے لیکن انہیں کسی کو نقصان پہنچانے کا حق نہیں تھا، ایسے واقعات اب رونما نہیں ہوں گے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ مسلمان کبھی بھی توہین یا قرآن کی بے حرمتی برداشت نہیں کریں گے، دشمن جنگ پر ہے، ہم نے تدبیر سے یہ جنگ جیتنی ہے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مسلمانوں نے گھر جلائے تو اپنے گھر بھی پیش کیے، گزارش ہے کہ کسی بھی سازش کا اعلیٰ کار نہ بنیں

sargodha

IG Punjab

usman anwar

Jaranwala Incident