Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں بغیر شادی رہنے والے ایک اور جوڑے کا المناک انجام، پریشر ککر سے قتل

ملزم کو شک تھا کہ اس کی محبوبہ کسی کو میسج کرتی رہتی ہے، مقتولہ کی بہن کا بیان
شائع 28 اگست 2023 04:21pm

گزشتہ تین سال سے لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے والے عاشق نے اپنی گرل فرینڈ کا قتل کر دیا، مقتولہ کی بہن کا کہنا ہے کہ ملزم وشنو کو شک تھا کہ اس کی محبوبہ کسی کو میسج کرتی رہتی ہے۔

بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں قتل کا ایک خوفناک واقعہ سامنے آیا، جہاں گزشتہ تین سال سے لیو ان ریلیشن شپ میں رہنے والے عاشق نے اپنی محبوبہ کو قتل کر دیا، قتل کی واردات اتنی ہولناک ہے کہ پورے علاقے میں خوف پھیل گیا۔

نیو مائیکو لے آؤٹ میں ہفتے کے روز ایک خاتون کو اس کے عاشق نے پریشر کوکر سے مار کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد ملزم فرار ہو گیا تاہم بعد میں پولیس نے اسے گرفتار کر لیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق، 24 سالہ مقتولہ دیوا ایس کیرالہ کے ترواننت پورم کی رہائشی تھی، جب کہ ملزم اس کا دوست وشنو کولم کا رہنے والا ہے۔

پولیس کے مطابق ویشنو کو شک تھا کہ اس کی محبوبہ دیوا کا کسی کے ساتھ افیئر ہے، ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ شام 4 بجے سے 4:30 بجے کے درمیان دیوا کے سر پر کوکر سے تین بار مارا گیا۔

مزید پڑھیں: حیدر آباد میں لڑکی کو چھری کے وارسے قتل کردیا گیا، ملزم گرفتار

پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم نے کوکر سے چاول خالی کیے اور پھر بیڈ روم میں موجود دیوا کو کوکر سے تشدد کا نشانہ بنایا، دیوا پر کوکر سے پے در پے وار کئے گئے جس سے خاتون کو شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

رپورٹ کے مطابق مبینہ طور پر دیوا کی موت کی اطلاع اس وقت سامنے آئی جب اس کی بہن کرشنا نے اس کے موبائل پر فون کیا، لیکن کسی نے فون نہیں اٹھایا، جس پر بہن نے پڑوسیوں سے دیوا کو دیکھنے کی درخواست کی۔

کرشنا نے بتایا کہ دیوا اور وشنو صبح اس کے گھر گئے تھے اور مسلسل تکرار کر رہے تھے، وشنو نے دعویٰ کیا کہ دیوا ہمیشہ فون پر کسی کو میسج کرتی رہتی ہے۔ تاہم کرشنا نے ان دونوں کو سمجھانے کی کوشش کی اور رات ایک بجے کے قریب انہیں گھر بھیج دیا۔

india

india today