Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورلڈ کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کٹ کی رونمائی کردی گئی

کٹ کا نام 'اسٹار نیشن جرسی' رکھا گیا ہے
شائع 28 اگست 2023 02:54pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

بھارت میں رواں برس کھیلے جانے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کٹ کی رونمائی کردی گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کٹ کی تقریب رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوئی جس میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف بطور محمان خصوصی شریک ہوئے جب کہ بورڈ کے دیگر افسران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اس موقع پر ذکاء اشرف نے کہا کہ کٹ کا ’اسٹار نیشن جرسی‘ رکھا گیا ہے جس پر سبز ہلالی پرچم اور اسٹار بھی ہے، یہ کٹ ورلڈ کپ کی کامیابی کا سبب بنے گی۔

ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ایشیاء کپ اور ورلڈ کپ میں کامیاب ہوگی، پوری قوم کی دعائیں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ورلڈ کپ کی کٹ کے حوالے سے ایک ویڈیو ٹیزر بھی جاری کیا تھا جسے آج مکمل طور پر شیئر کردیا گیا ہے۔

Pakistan Cricket Team

world cup 2023

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)