Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور کی نئی ویڈیو سے افواہیں دم توڑ گئیں

گزشتہ دنوں بالی ووڈ میں اس جوڑی کی علیحدگی کی خبریں گرم تھیں
شائع 28 اگست 2023 03:01pm
تصویر؛ ہندوستان ٹائمز
تصویر؛ ہندوستان ٹائمز

بھارتی اداکارہ ملائکہ اروڑہ اور ارجن کپور کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں یہ مقبول جوڑی ایک ہی گاڑی میں کہیں ساتھ جانے کے لیے بیٹھ رہی ہے۔

اس ویڈیو سے ارجن اور ملائکہ کا تعلق ختم ہونے کی خبریں دم توڑ گئی ہیں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ارباز خان کی سابقہ اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے اب اپنے بوائے فرینڈ ارجن کپور سے بھی راہیں جدا کر لی ہیں۔

ان افواہوں کے بیچ ارکن کپور کی سولو تصاویر بھی شیئر ہوئیں تو سب کو ہی لگنے لگا کہ ملائیکہ اور ارجن کپور اب ساتھ نہیں۔

مزید پڑیں

کیا ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا اب ایک ساتھ نہیں

ارجن کپور کے والد پر سلمان خان کے گھر میں داخلے پابندی

ارجن کپور نے ملائیکا سے شادی کی خبروں کی تردید کردی

ملائکہ اور سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے 2017 میں باضابطہ طور پر راہیں جدا کرلیں تھیں۔

شخصیات

Malaika Arora

Arjun Kapor

breakup