Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

مقدمہ قتل میں عمران خان کے وارنٹ منسوخ، کوئٹہ میں دائر ایک ایف آئی آرخارج

بلوچستان ہائیکورٹ نے ناقابل ضمانت وارنٹ غیر قانونی قراردے دیے
شائع 28 اگست 2023 12:09pm

بلوچستان ہائیکورٹ نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے منسوخ کردیے۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ بجلی روڈ کوئٹہ میں درج ایف ائی ارنمبر 16/ 23 بھی منسوخ کردی۔

فیصلہ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نعیم اخترافغان اورجسٹس گل حسن ترین پرمشتمل بینچ نے سنایا۔

عمران خان کیخلاف ایف ائی ار پانچ مارچ 2023 کو تھانہ بجلی روڈ میں پاکستان پینل کوڈٖ کے سیکشن 124 اے، 153 اے، اور 505 کے تحت دائر کی گئی تھی۔

ایف آئی آر میں الیکٹرانک کرائم ایکٹ 2016 کے سیکشن 20 کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

اس مقدمے میں 9 مارچ کو جوڈیشل مجسٹریٹنے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

انصاف لائرز فورم کے وکلاء نے مقدمے اورناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

بلوچستان ہائی کورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ ون کی جانب سے جاری ناقابل ضمانت گرفتاری کے وارنٹ معطل کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی خلاف درج مقدمہ خارج کردیا ۔

کیس کی پیروی انصاف لائرز فورم کے وکلاء اقبال شاہ ایڈوکیٹ حسن رند ایڈووکیٹ و دیگر نے کی۔

imran khan

Balochistan High Court