Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن میں کوئی غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہئے، فاروق ستار

انتخابی عمل پر مشاورت، ایم کیو ایم وفد کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات
اپ ڈیٹ 28 اگست 2023 12:58pm
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ نئی حلقہ بندیوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے، الیکشن میں کوئی غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو کسی کی نیت پرشک کرنے کا موقع نہ دیا جائے، آئین کے تمام تقاضوں کو ہر حال میں پورا کیا جائے، نئی حلقہ بندیوں کو کم سے کم وقت میں مکمل کیا جائے۔

آئندہ عام انتخابات پر مشاورت کے لئے ایم کیو ایم کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ ہ ہم الیکشن کمیشن کے ساتھ ہیں، انتخابات کے لیے آئینی تقاضے پورے ہونے چاہئے اگر نئی مردم شماری کے نتائج سامنے آگئے تو نئے انتخابات نئی حلقہ بندیوں پر ہونے چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق نئی مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں لازمی ہیں، الیکشن کمیشن کی تجویز کی ہم نے تائید کی اور الیکشن میں کوئی غیر ضروری تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔

ایم کیو ایم وفد فاروق ستار کی سربراہی میں الیکشن کمیشن دفتر اسلام آباد پہنچا اور وفد میں جاوید حنیف اور زاہد ملک بھی شامل تھے۔

اس حوالے سے ذرائع نے کہا تھا کہ ملاقات میں حلقہ بندیوں، انتخابی فہرستوں کی تیاری سمیت دیگر معملات پر مشاورت کی جا رہی ہے جب کہ ایم کیوایم وفد نے پرانی حلقہ بندیوں پر تحفظات اور نئی سے متعلق تجاویز دی ہیں۔

ذرائع کا کہا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان وفد کی جانب سے چیف الیکشنر کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات میں انتخابی فہرستوں سے متعلق تحفظات بھی سامنے رکھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات پر مشاورت کے لئے سیاسی جماعتوں کو مدعو کیا ہے، مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور جے یو آئی وفود چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر چکے ہیں۔

اسلام آباد

MQM Pakistan

Election Commission of Pakistan (ECP)

general elections 2023