Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بیویاں موبائل فون چیک کریں تو شوہرکو گھبرانا نہیں چاہیے‘

اداکارہ عشنا شاہ نے 'خاص مسئلے' کا 'عام حل' بتادیا۔
شائع 28 اگست 2023 01:02pm
تصویر: عشنا شاہ/انسٹاگرام
تصویر: عشنا شاہ/انسٹاگرام

رواں سال رشتہ ازدواج میں بندھنے والی پاکستانی اداکارہ عشنا شاہ نے خواتین کیلئے شوہر حضرات کے موبائل فونز چیکینگ جیسے دلچسپ موضوع پر انکوھی بات کہی ہے۔

حال ہی میں اداکارہ عشنا شاہ نے ایک نجی ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے کہا کہ بیویاں اپنے شوہروں کے فون چیک کر سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شوہروں کو بھی اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیئے کہ ان کی بیویاں ان کے فون چیک کرتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’میں یہ نہیں کہہ رہی کہ بیویاں باقاعدگی سے شوہروں کے فون چیک کریں، لیکن اگر وہ ایسا کرتی ہیں تو شوہروں کو اس سے گھبرانا یا پریشان نہیں ہونا چاہیئے‘۔

مزید پڑھیں:

صنم جنگ کی ’پرفیکٹ لائف پارٹنر‘ کی تعریف پر مرد حضرات بھڑک اُٹھے

شاہ رخ خان کا فلم ”جوان“ دیکھنے والوں کیلئے تحفے کا اعلان

ہندو ٹیچر کا مسلمان بچے پر تشدد کا واقعہ، بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکرشدید برہم

انہوں نے بات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’مثال کے طور پر، کچھ مرد اسکرین چھپانے کے لیے اپنے فون الٹا رکھتے ہیں، یہ غلط ہے! شادی کے بعد فون کوڈ نہیں ہونا چاہیئے‘۔

عشنا شاہ نے مزید بتایا کہ ان کے شوہر نے ان کے ساتھ اپنے فون پاس ورڈزشیئر کیے ہیں۔

اسی دوران اداکارہ نے کہا کہ ’شادی کے بعد دھوکہ دہی نہیں ہونی چاہیے، ہر کسی کو شادی کے بعد ایک ٹریک ریکارڈ رکھنا چاہیئے‘۔

خیال رہے کہ عشنا شاہ پاکستان کی ایک خوبصورت، باصلاحیت اور ورسٹائل اداکارہ ہیں، انہوں نے ”حبس“، ”بشر مومن“، ”بلا“ اور ”الف اللہ اور انسان“ جیسے کئی مشہور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

عشنا شاہ نے رواں سال آسٹریا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد گالفر حمزہ امین سے شادی کی ہے۔

Marriage

lifestyle

Ushna Shah

Husban Cellphone