Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’کہاں ہیں گندے تبصرے‘ ، کرن اشفاق مدینہ منورہ میں موجود راکھی کیلئے بول پڑیں

عمرہ ادائیگی کے دوران عبایا میں ملبوس راکھی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
شائع 28 اگست 2023 03:15pm
تصویر:  یو ٹیوب
تصویر: یو ٹیوب

بھارتی پرفارمر اور رئیلٹی ٹیلی ویژن اسٹار راکھی ساونت اپنے روحانی سفر سے مداحوں کوپل پل کی اپ ڈیٹ دے رہی ہیں۔ ایک جانب وہ اسلامی لباس میں زیارتوں کے دوران انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہٰیں تو وہیں مدینہ ہوٹل کی جانب سےسے دیا گیا ویلکم کیک سے بھی اداکارہ کو بھاگیا۔

راکھی ساونت اپنے پورے کیریئرمیں متنازع رہی ہیں جس کی وجہ ان کی ذاتی زندگی، شادیاں اور نت نئے بیانات ہیں۔

راکھی ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں نے انہوں نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کی ہے۔

سفر کے کلپس اور تصاویر شیئر کرنے والی راکھی نے تمام مداحوں سے کہا ہے کہ وہ انہیں ان کے نئے نام فاطمہ سے پکاریں۔

راکھی مدینہ منورہ میں اپنا وقت کیسے گزارا وہ اس ویڈیو سے ظآہر ہے۔

مدینہ پہنچنے کے بعد راکھی کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں وہ ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے دیے گئے ویلکم کیک پرمسروردکھائی دے رہی ہیں۔

جبکہ ایک اور ویڈیو میں وہ سفید عبایا میں ملبوس ہیں۔

راکھی ساونت کی ان ویڈیوز پرصارفین کے ملے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں۔

مزید پڑھیں

مولانا طارق جمیل کے بیان پر مبنی راکھی ساونت کی ویڈیو وائرل

دعا میں یاد رکھیے گا ، راکھی ساونت عمرے کیلئے روانہ

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی والدہ انتقال کر گئیں

کچھ انٹرنیٹ صارفین کا خہال ہے کہ راکھی ساونت مذہب کا سہارا لے کر اپنی تشہیر کر رہی ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہے کہ اس بار وہ واقعی سنجیدہ ہیں۔

تبصرہ کرنے والوں میں سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارعمران اشرف اعوان کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈاربھی شامل ہیں۔

کرن نے انسٹا پرراکھی کی تصویرشیئر کرتے ہوئے لکھا، ’کہاں ہیں گندے کمنٹس، کر لو اب کمنٹس کپڑوں پر چیزوں پر‘ ۔

کرن کے مطابق دلوں کےحال اللہ جانتا ہے اس لیےگندے تبصروں سے راکھی کو ٹرول کرنا درست نہیں۔

اداکارہ نے راکھی کو خوش قسمت قراردیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ نے کچھ عرصہ قبل عادل درانی سے شادی کے بعد اسلام قبول کیا تھا تاہم جلد ہی دونوں میں علیحدگی ہوگئی تاہم اس طلاق سے قبل تعلقات میں کشیدیگی کے دوران ہی راکھی کئی بارعمرے پر جانے کی خواہش کا اظہارکرچکی تھیں۔

Bollywood

umrah

شخصیات

Rakhi Sawant