Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایمان مزاری رہائی کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

ایمان مزاری کو اسلام آباد پولیس نے اڈیالہ جیل سے گرفتار کیا
اپ ڈیٹ 28 اگست 2023 03:21pm
ایمان مزاری کی عدالت میں پیشی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل
ایمان مزاری کی عدالت میں پیشی۔ فوٹو — اسکرین گریب/ فائل

اسلام آباد:ایمان مزاری کو رہائی ملنے کے فوری بعد ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا۔

عدالتی حکم پر ایمان مزاری کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے ایمان مزاری کی درخواست بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

شیریں مزاری وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت کی ہدایت پر ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا۔

پراسیکیورٹر نے دراخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ابھی تک یوایس بی کی رپورٹ نہیں آئی، تقریب کی فرانزک بھی کروانی ہے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ATC

اسلام آباد

Iman Mazari