Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہاتھی بارڈرپولیس کا مدد گاربن گیا، منشیات سے بھرا بیگ اُچھال پھینکا

ہاتھی نے چہل قدمی کے دوران مشکوک بیگ سونگھنے کی حس سے پہچانا۔
شائع 28 اگست 2023 12:26pm
تصویر: سی این این
تصویر: سی این این

ایشیائی ہاتھی نے چین کے شہرمینگمان کے بارڈرکے پاس جنگل سے 2.8 کلو گرام وزنی منشیات کا بیگ ڈھونڈ نکالا جس کی تلاش میں پولیس سرگرم تھی۔

ہاتھی نے کیسے اپنی سونڈھ سے چرس کا بیگ ڈھونڈا ، اس دلچسپ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

یہ ایک جنگلی ایشیائی ہاتھی کا کارنامہ ہے۔

انٹرنیٹ پر وائرل ویڈیو میں چار جنگلی ہاتھیوں کو ایک گاؤں سے دور لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جن میں سے ایک ہاتھی نے مشکوک بیگ سونگھ کر ہوا میں اچھال دیا۔ جسے بعد میں پولیس نے قبضے میں لے لیا۔

پولیس نے بیگ کا معائنہ کرنے سے پہلے جنگلی ہاتھیوں کے باہرنکلنے تک انتظار کیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس نے بیگ کھول کرمنشیات کی ایک اینٹ کو پکڑا جو کپڑوں کی تہوں کے نیچے دبی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں

فیکٹ چیک: کیا سری لنکا پاکستان کو دو ہاتھی تحفے میں دے رہا ہے؟

میوتھو راجا: سری لنکا اورتھائی لینڈ میں سفارتی تنازع کا باعث بننے والا ہاتھی

بچوں کا ساتھی ہاتھی پاکستان میں ”ڈائناسار“ بن گیا

جنگلی ہاتھی کی منشیات کا ڈھنڈ نکالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہے جس پر صارفین نے دلچسپ رد عمل کا اظہارکیا ہے۔

china

drugs

Elephant