Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن : ارشد ندیم نے پاکستان کوپہلی بارمیڈل جتوا دیا

چیئرمین سینیٹ کا ارشد ندیم کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان
اپ ڈیٹ 28 اگست 2023 09:29am
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم۔ فوٹو — فائل
پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم۔ فوٹو — فائل

ورلڈ ایٹھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولین تھرو مقابلے میں پاکستان نے ارشد ندیم نے چاندی کا تمغہ نام کرکے تاریخ رقم کردی۔

ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے سلور میڈل اپنے نام کرلی، پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنی بہترین تھرو میں جیولن کو 87 اعشاریہ 82 میٹر دور پھینکا۔

جیولن تھرو میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے بھی ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ورلڈ ایٹھلیٹکس چیمپیئن شپ کے جیولن تھرو آخری مقابلے میں ارشد ندیم سمیت 12 ایٹھلیٹس نے حصہ لیا جن میں سے تین بھارت کے تھے۔

جیلون تھرو مقابلے کے فائل مرحلے کے دوران خانیوال کی تحصیل میاں چنوں سے تعلق رکھنے ارشد ندیم کے گھر پر لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ارشد ندیم کی جیت پر جشن منایا اور میٹھائیاں تقسیم کیں۔

کامیابی سمیٹنے کے بعد ایٹھلیٹ کے والدین کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم نے پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ارشد ندیم کو سلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی اور ان کے لئے 10 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کردیا۔

صادق سنجرانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر جا کر انعام دیں گے، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ارشد ندیم نے کم وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی دکھائی، امید ہے کہ مستقبل میں بھی ارشد ندیم کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

arshad nadeem

javelin throw

World athletics championship