Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار

لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں بادل برس پڑے
شائع 28 اگست 2023 08:44am

پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ساتھ ہی مکنہ حادثے سے نمٹنے کیلئے واسا سمیت دیگر اداروں کو الرٹ کردیا گیا۔

لاہور میں صبح سویرے آسمان پر کالے سیاہ بادل چھا گئے اور ٹھنڈی ہواؤں کے بعد تیز بارش کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی جبکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے نمٹنے کے لئے واسا سمیت دیگر ادارے الرٹ ہیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب میں بارش کا امکان ظاہر کیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، بالائی پنجاب میں بارش کی ہوسکتی ہے۔

rawalpindi

اسلام آباد

Rain