Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کا فلم ”جوان“ دیکھنے والوں کیلئے تحفے کا اعلان

شاہ رخ نے مداح کے سوال کو فلم کی مارکیٹنگ اسٹریٹجی بنا لیا
شائع 27 اگست 2023 07:00pm

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا حسِ مزاح بے مثال ہے، اور وہ وقتاً فوقتاً اس کا استعمال بھی کرتے رہتے ہیں۔

شاہ رخ خان اپنے مداحوں کا خوب خیال رکھتے ہیں اور ممکنہ حد تک ان کی خواہشات پوری کرنے کی کوشش بھی کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان اپنے مداحوں کو موقع دیتے ہیں کہ وہ سوشل میڈیا پر ان سے سوالات کریں اور وہ ان کے جوابات دیتے ہیں۔

ایسے ہی ایک سیشن کے دوران ایک مداح نے فلم ”جوان“ میں استعمال کیے گئے ان کے ماسک کے بارے میں پوچھا۔

مداح نے لکھا، ’جناب یہ ماسک کہاں ملے گا پلیز ہمیں بتائیں؟‘

اور ہمیشہ کی طرح، شاہ رخ خان نے اس کا دلچسپ جواب دیا اور اسے اپنی فلم کی مارکیٹنگ اسٹریٹجی کے طور پر استعمال بھی کیا۔

مزید پڑھیں

کنگ خان اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن 17 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر آنے کو تیار

کاجول کو اپنے دوست شاہ رخ خان کی کونسی عادت بری لگتی ہے؟

لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ کہنے پر شاہ رخ خان کی پٹائی

انہوں نے لکھا، ’میں اپنی مارکیٹنگ ٹیم کو کہتا ہوں کہ وہ ایسے ماسک بنائیں اور جو بھی شخص فلم دیکھنے آئے اس کو یہ ماسک دیا جائے، اچھا خیال ہے، شکریہ۔‘

دریں اثنا، لوگوں کے سوالات کے جوابات دینے کے درمیان، شاہ رخ خان نے ”جوان“ کا موشن پوسٹر بھی شیئر کیا، جس میں ان کی آواز کے ساتھ ایک نظم پڑھی گئی تھی۔

کنگ خان نے مداحوں کا کہا کہ وہ بھی اپنی ایک نظم بنا کر انہیں بھیجیں۔

Shahrukh Khan

jawan

Mask