Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ریلی اور احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے 34 سے زائد کارکنان گرفتار

پولیس کا بائیک ریلی پر لاٹھی چارج
شائع 27 اگست 2023 06:38pm
فوٹو ــ ٹوئٹر / پی ٹی آئی
فوٹو ــ ٹوئٹر / پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کراچی میں ریلی نکالی۔ ترجمان پی ٹی آئی کا دعویٰ ہے کہ پولیس نے ریلی پر لاٹھی چارج کیا اور شہر کے مختلف علاقوں سے 29 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا، دوسری طرف لنڈی کوتل میں بھی پولیس نے تحریک انصاف کے 5 کارکنوں کو پکڑ لیا۔

کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے نرسری سے نمائش تک بائیک ریلی نکالی۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق نرسری شارع فیصل پر پولیس نے ریلی پر لاٹھی چارج کیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس نے کارساز کے مقام سے 9 کارکنان کو اور شارع فیصل، نمائش، قیوم آباد سے 20 سے زائد کارکنان کو حراست میں لیا۔

دوسری جانب لنڈی کوتل میں یس کلب کے باہر پی ٹی آئی نے مظاہرہ کیا۔

پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف وزری پر پاکستان تحریک انصاف کے پانچ کارکن گرفتار کرلیے۔

یہ بھی پڑھیں :

عمران خان فوج کیخلاف انقلاب لانا چاہتے تھے، پرویز خٹک کا سابق وزیراعظم کیخلاف بڑا الزام

سائفر کیس میں عمران خان سے اٹک جیل میں ایک گھنٹہ تفتیش

پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر میں جلسے جلسوں پر پابندی کے باوجود پی ٹی آئی کارکن مظاہرہ کر رہے تھے، شرکا نے نگراں حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

pti

Karachi Police

PTI protest

Imran Khan Arrested August 5