Aaj News

جمعرات, جون 27, 2024  
20 Dhul-Hijjah 1445  

شہزاد اکبر کے بھائی 3 ماہ کی گمشدگی کے بعد گھر پہنچ گئے

ایف آئی آر کے مطابق مراد اکبر کو 28 مئی کو ان کے گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔
شائع 27 اگست 2023 05:25pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہزاد اکبر کے بھائی مراد اکبر تین ماہ کی گمشدگی کے بعد گھر پہنچ گئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما شہزاد اکبر نے اپنے بھائی کی واپسی کی اطلاع دیتے ہوئے ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری پیغام میں لکھا، ’یہ جان کر خوشی اور سکون ہوا کہ میرا بھائی مراد اکبر تقریباً 3 ماہ کی غیر قانونی قید کے بعد رہا ہو کر بحفاظت گھر پہنچ گیا ہے‘۔

انہوں نے لکھا، ’میں اس عرصے کے دوران پاکستان میں اپنے خاندان، دوستوں اور حامیوں کی طرف سے دی گئی حمایت اور مدد کا مقروض ہوں، لیکن خاص طور پر برطانیہ میں پارلیمنٹ کے متعدد اراکین، مقامی ایم پی، سول سوسائٹی، صحافیوں، وکلاء اور انسانی حقوق کے اداروں نے اس معاملے کو اٹھایا ہے اور جو ان کی واپسی کے لیے اہم رہا‘۔

شہزاد اکبر نے لکھا، ’میں مدد اور معاونت کرنے کے لیے ہرٹس پولیس اور نیشنل کرائم ایجنسی کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں‘۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کا شہریوں کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف

انہوں نے مزید لکھا کہ ’سب سے بڑھ کر فخر یہ ہے کہ میرا بھائی اس مشکل وقت میں مضبوط کھڑا رہا اور اپنا سر بلند رکھا۔ میری خواہش اور دعا ہے کہ تمام لاپتہ افراد جلد اپنے پیاروں کے پاس واپس آئیں‘۔

خیال رہے کہ اسلام آباد پولیس نے یکم جون 2023 کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی وردیوں میں ملبوس کم از کم 30 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جنہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون برائے احتساب شہزاد اکبر کے بھائی مرزا مراد اکبر کو سیکٹر ایف 10/4 میں واقع ان کے گھر سے اغوا کیا تھا۔

مزید پڑھیں: سکھر میں گاؤں پر ڈاکوؤں کا دھاوا، قتل اور اغوا کی حقیقت کیا ہے

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ مرزا مراد اکبر کو 28 مئی کو ان کے گھر سے اغواء کیا گیا، انہیں اسلام آباد پولیس، رینجرز اور اینٹی ٹیررسٹ اسکواڈ کی وردی پہنے افراد نے اغوا کیا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ اغوا کاروں میں سول کپڑوں میں بھی لوگ شامل تھے۔

shahzad akbar

Mirza Murad Akbar