Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار 6 بھارتی شہری کون ہیں

پاکستان رینجرز نےغیرقانونی طور سرحد پار کرنے پر گرفتارکیا تھا
شائع 27 اگست 2023 03:13pm

حال میں پاکستان کی سرحد میں داخل ہونے والے چھ بھارتیوں کو پاکستان رینجرز نے گرفتار کرلیا تھا، ان میں سے ایک کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر ہو سکتا ہے کہ نشے میں پاکستان چلے گئے ہوں۔

منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں پاکستان میں گرفتار ہونے والے بھارتی شہری چندر سنگھ کی اہلیہ راجویندر نے کہا کہ ہمارے پاس اب کوئی زمین نہیں ہے کیونکہ چندر نے منشیات کی ادائیگی کے لیے ایک ایکڑ زمین بیچ دی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ پاکستان رینجرز نے 29 جولائی سے 3 اگست 2023 کے دوران سرحد پار کرکے آنے والے چھ بھارتی شہریوں کوپاکستانی حدود سے گرفتارکیا تھا۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ لوگ پاکستان میں منشیات، اسلحہ اور گولہ بارود اسمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ ان پرغیرم قانونی طور پاکستانی سرحد میں داخل ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

بھارتی شہریوں کی شناخت گرومیج ولد گلدیپ سنگھ، چندر سنگھ ولد بوہرا سنگھ، جوگندر سنگھ ولد ٹھاکر سنگھ اور وشال ولد جگا کا تعلق بھارت کے شہر فیروز پور سے بتایا جاتا ہے جبکہ رتن پال سنگھ کا تعلق جالندھر سے اور ہرویندر سنگھ لدھیانہ سے ہیں۔

برطانوی خبر رساں اداے نے ان نوجوانوں کے اہل خانے سے بات کرنے کے لیے ان کے گاؤں پہنچ گئی۔ فیروز پور ضلع کے گاؤں کلچہ پہنچی، ان کا گاؤں سیلاب سے بھی متاثر ہوا ہے۔ اس گاؤں سے جوگندر سنگھ، چندر سنگھ اور گرمیج سنگھ کا تعلق ہے۔

میڈیا نے جوگندر سنگھ اور چندر سنگھ کے گھر والوں سے ملاقات کی جبکہ گرمیج سنگھ کے گھر تالہ لگا ہوا تھا۔

گاؤں کے رہائشی جوگندر سنگھ اور چندر سنگھ کے اہل خانہ نے بتایا کہ تینوں افراد نشے کےعادی تھے، گذشتہ چار پانچ سال سے ایک ساتھ منشیات کا استعمال کرتے اور ساتھ کام پرجاتے تھے۔

 جوگندر سنگھ
جوگندر سنگھ

اہل خانہ کا کہنا تھا کہ بھارتی کی مختلف ریاستوں میں بھی فصلوں کی کٹائی کے موسم میں مزدوری کرچکے تھے۔

جوگندر سنگھ کی اہلیہ سروج نے بتایا کہ وہ گھر سے یہ کہہ کر گئے تھے کہ وہ کام پر جا رہے ہیں، ہمیں خبروں سے ان کی گرفتاری کا علم ہوا، ہم بھارتی حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ انہیں واپس بھارتی جیل میں لایا جائے تاکہ کم از کم ہم اور ہمارے بچے ان سے مل سکیں۔

سروج نے یہ بھی بتایا کہ گاؤں میں ان کی دو ایکڑ زمین ہے، انہوں نے دو ہفتے بعد فون کال کرنے کا کہا تھا کہ لیکن فون کال نہ آںے پر ہم نے پولیس میں شکایت درج کروادی۔

واضح رہے کہ جوگندر سنگھ کے بیوی اور ماں کے علاوہ دو بچے ہیں۔ اس کا دو کمروں کا مکان ہے، خاندان منشیات کی سمگلنگ کے الزامات کو بھی مسترد کرتا ہے۔

india

ISPR

karachi