Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد میں زمین کے تنازع پر دو سگے بھائی قتل

فائرنگ کرنے والے مقتولین کے چچا ذاد ہیں، پولیس
شائع 27 اگست 2023 01:28pm
فوٹو ــ آرٹ ورک
فوٹو ــ آرٹ ورک

تھانہ کوہسار کے قریب نواحی علاقہ تلہاڑ میں اراضی کے تنازع پر دو چچا زاد بھائیوں کو قتل کر دیا گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے قریب نواحی علاقہ تلہاڑ میں اراضی کے تنازع پر دو سگے بھائیوں کو قتل کردیا گیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو فوری طور پر پولی کلینک منتقل کردیا گیا، جب کہ وقوعے سے شواہد جمع کرلئے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت عمیر اور عمران کے نام سے ہوئی ہے جو سگے بھائی ہیں، جب کہ ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ فائرنگ کرنے والے احتشام اور حیان نامی ملزمان مقتولین کے چچا ذاد ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولین کا پولی کلینک میں پوسٹ مارٹم جاری ہے، اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

firing

firing in islam abad