Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

عوامی ردعمل سے بچنے کیلئے پشاور الیکٹرک کمپنی کے ہنگامی اقدامات

پیسکو نے سرکاری گاڑیوں سے سبز نمبر پلیٹیں ہٹانے کا حکم دے دیا
شائع 27 اگست 2023 01:15pm
26 اگست 2023 کو پشاور کے گنج چوک میں بجلی کے مہنگے بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لوگ بجلی کے بل جلا رہے ہیں۔ تصویر: پی پی آئی
26 اگست 2023 کو پشاور کے گنج چوک میں بجلی کے مہنگے بلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لوگ بجلی کے بل جلا رہے ہیں۔ تصویر: پی پی آئی

پشاور الیکٹرک سپلائی کوآپریشن (پیسکو) نے سرکاری گاڑیوں سے تمام ”سبز نمبر پلیٹس“ ہٹانے کا حکم دے دیا۔

جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق بجلی کے بلوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور وہ سرکاری گاڑیوں اور املاک کو نشانہ بنا سکتے ہیں، اس خدشے کے پیش نظر سبز نمبر پلیٹس ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان پیسکو محمد عثمان کے مطابق لاء اینڈ آرڈر کو دیکھتے ہوئے تمام گاڑیوں سے سرکاری نمبر پلیٹ بھی ہٹانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں پیسکو چیف نے تمام متعلقہ اہلکاروں کو اگاہ کردیا ہے۔

دوسری جانب پیسکو چیف نے پولیس سے سیکیورٹی مانگتے ہوئے پشاور پولیس کو خط لکھ دیا۔

خط کے مطابق سات سب ڈویژنز پر پولیس تعینات کرنے کی درخواست کردی، جن میں خیبر سرکل، حیات آباد ٹو اور تاج آباد سب ڈویژنز شامل ہیں۔

مزید کہا کہ لنڈی ارباب، بڈھ بیر، متنی اور دیہہ بہادر سب ڈویژنز میں بھی پولیس فورس مقررکی جائے۔

خط میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ مشتعل عوام ان سب ڈویژنز میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ کرسکتے ہیں تاہم پیسکو ملازمین میں بھی خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

خط میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں امن و امان کو خدشات لاحق ہوسکتے ہیں، پیسکو ملازمین اور املاک کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

electricity

electricity price

Electricity Tariff

electricity bill