Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ہانیہ عامر کو مشہور ہونے کے بعد کن مسائل کا سامنا تھا؟

عرب ممالک میں ڈرامہ "میرے ہمسفر" کے ڈائیلاگ کو عربی میں ڈب کیا گیا تھا۔
شائع 27 اگست 2023 12:55pm
تصویر: ہانیہ عامر/انسٹاگرام
تصویر: ہانیہ عامر/انسٹاگرام

تیزی سے مقبول ہونے والی پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامرنے اپنا ڈرامہ سیریل ”میرے ہمسفر“ کے مشہور ہونے کے بعد درپیش چیلنجز کے بارے میں انکشافات کئے ہیں۔

حال ہی میں ہانیہ عامر نے یوٹیوب کے ایک شو میں شرکت کی ہے جہاں انہوں نے شہرت پانے کے بعد درپیش چیلنجز اور مسائل کے بارے میں گفتگو کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ”میرے ہمسفر“ کے بعد انھیں کافی شہرت ملی، جس کی وجہ سے وہ شروع میں بہت جذباتی ہو گئی تھیں، ان کا یہ ڈرامہ2021 میں نشر ہوا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لوگ پہلے مجھے پہنچانتے تھے، لیکن جب آپ اچانک بہت زیادہ مشہور ہو جاتے ہیں تو آپ ایک الجھن میں پڑنے لگتے ہیں کیونکہ اچانک سارے لوگ آپ کو ہر جگہ پہناننے لگ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی ہمشکل ڈھونڈ نکالی

فرحان سعید کا عروہ کے ساتھ ’تجدید محبت‘ مداحوں کو بھاگیا

کیا لوگ چیونٹیاں ہیں؟ ہانیہ عامر کا سوال

انہوں نے کہا کہ مجھے بہت لوگ پیار اور عزت دیتے ہیں جو کہ بہت اچھا لگتا ہے، لیکن اتنی شہرت کمزور آدمی کے لیے مشکل کا سبب بھی بن جاتی ہے۔

یہ ڈرامہ بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت کئی ممالک میں مشہور ہوا تھا۔

اس ڈرامے کے بعد سے ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے آن اسکرین جوڑے کواب تک کا بہترین جوڑا سمجھا جاتا ہے۔

ڈرامے کے مقبول ہونے کے بعد شائقین کیلئے عرب ممالک میں ڈرامے کے ڈائیلاگ کو عربی میں ڈب کیا گیا تھا۔

40 قسطوں پر مشتمل ڈرامہ سیریز ”میرے ہمسفر“ کی پہلی قسط 30 دسمبر 2021 اور آخری قسط 29 ستمبر 2022 کو نشر ہوئی تھی۔

Hania Aamir

lifestyle

show

mere humsafar