Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنگ خان اور لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن 17 سال بعد ایک ساتھ اسکرین پر آنے کو تیار

شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن نے آخری بار 17 سال قبل ایک ساتھ کام کیا تھا
شائع 27 اگست 2023 01:06pm
تصویر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ
تصویر: ٹائمز آف انڈیا/ویب سائٹ

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اور کنگ خان 17 سال بعد سینما گھروں پر دوبارہ ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

بھارتی اداکار شاہ رخ خان نے ایکس(ٹوئٹر) پر اپنے مداحوں کے ساتھ چیٹ سیشن کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے ساتھ جلد اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔

کنگ شاہ رخ خان نے فلم انڈسٹری میں امیتابھ بچن کے ساتھ واپسی کے بارے میں ایک مداح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اتنے سالوں بعد امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ ابھی امیتابھ بچن کے ساتھ شوٹنگ سے واپس آئے ہیں اور خود کو بہت خوش قسمت اور متاثر کن محسوس کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

مشہور بھارتی شخصیات کی ملکیت میں چاند پر پلاٹ بھی شامل

محمود کی دم والی پھونک نے امیتابھ بچن کو ناچنا سکھا دیا

شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا گانا ’زندہ بندہ‘ ریلیز کردیا گیا

اس موقع پر شاہ رخ خان نے مذاق میں یہ بھی کہا کہ امیتابھ بچن نے ان سے ریس جیت لی ہے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن نے آخری بار 17 سال قبل معروف فلم ”کبھی الوداع نہ کہنا“ میں ایک ساتھ اداکاری کی تھی۔

Amitabh Bachan

Shahrukh Khan

lifestyle

movie

Comeback