Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مشہور بھارتی شخصیات کی ملکیت میں چاند پر پلاٹ بھی شامل

بھارت 23 اگست کو چاند کے تاریک حصے پر کامیاب لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔
شائع 27 اگست 2023 12:00pm
تصویر: بی بی سی/ویب سائٹ
تصویر: بی بی سی/ویب سائٹ

آسمان سے تارے توڑ لانا تو سب نے ہی سنا ہوگا اورچاند پر پہنچنا بھی اب غیر معمولی نہ رہا، لیکن چاند پر گھر خریدنا شاید ہی کسی نے سنا ہوگا۔

اس بات سے انکار ممکن نہیں کہ بالی ووڈ کے اے کیٹیگری کے اداکار اپنی ہر فلم کے لیے کروڑوں روپے وصول کرتے ہیں، اور ان کروڑوں روپے کے وصولی کے سبب وہ ایک پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔

بھارت ”چندریان 3“ تاریخ میں 23 اگست کو چاند کے تاریک حصے پر کامیاب لینڈنگ کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

بھارتی خلائی ایجنسی کے مطابق چندریان 3 مشن 14 جولائی کو لانچ کیا گیا تھا اور 5 اگست کو چاند کے مدار میں کامیابی سے داخل ہونے سے پہلے اس نے زمین کے مدار میں دس دن گزارے ہیں۔

مزید پڑھیں:

شاہ رخ خان دنیا کے سب سے زیادہ کماؤ اداکاروں میں اولین نمبروں پر

شاہ رخ خان امریکا میں شوٹنگ کے دوران زخمی، سرجری مکمل

شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا گانا ’زندہ بندہ‘ ریلیز کردیا گیا

17 اگست کو وکرم نامی لینڈر کامیابی کے ساتھ پروپلشن ماڈیول سے الگ ہو گیا اور 23 اگست کو یہ مشن کامیابی کے ساتھ چاند پر اترا۔ اس مشن کی کامیابی کے بعد بھارت چاند پر سافٹ لینڈنگ کرنے والا دنیا کا چوتھا جبکہ چاند پر پہنچنے والا دوسرا ایشیائی ملک بن چکا ہے۔

جہاں بھارت چاند پر پہنچ چکا ہے وہیں بالی ووڈ کے دو اداکار پہلے ہی وہاں اپنے لیے پلاٹس خرید چکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکار سشانت سنگھ راجپوت چاند پر پلاٹ کے مالک ہیں۔

شاہ رخ خان

لونر رجسٹری کے مطابق شاہ رخ خان چاند پر ایک مطلوبہ علاقے کے مالک ہیں جسے سی آف ٹرانکولیٹی کا نام دیا گیا ہے، اور یہ انہیں تحفے میں دیا جاتا ہے۔

ہر سال اداکار کا ایک آسٹریلوی مداح ان کی سالگرہ کے موقع پر چاند پر ان کے لیے تھوڑی سی زمین خریدتا ہے۔

ایک انٹرویو میں بھارتی اداکارنے کہا کہ ایک آسٹریلوی خاتون ہر سال میری سالگرہ پر میرے لیے چاند پر ایک چھوٹی سی زمین خریدتی ہے۔ وہ کچھ عرصے سے اسے خرید رہی ہیں اور مجھے یہ سرٹیفکیٹ لونر ریپبلک سوسائٹی سے ملتے ہیں، میں دنیا بھر میں بہت سارے لوگوں کی محبت حاصل کرنے پر خوش قسمت محسوس کرتا ہوں۔

سندی نامی ان کی مداح نے شاہ رخ خان کے لیے زمین خریدنے کے بارے میں گلیمشم سے بات کی اور کہا کہ ’ہاں، یہ سچ ہے کہ میں نے کنگ خان کے لیے چاند پر زمین کا ایک بلاک خریدا تھا، کیونکہ میں چاہتی تھی کہ وہ چاند پر پہلے ہندی فلم ہیرو بنیں! میں چاہتی ہوں کہ وہ ہر چیز میں ہمیشہ سب سے پہلے رہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگرچہ میں نے شاہ رخ خان کو کئی بار خط لکھا ہے لیکن میں جانتی ہوں کہ وہ فین میل کا جواب نہیں دیتے لیکن جب انہوں نے اپنے انٹرویو میں میرا ذکر کیا تو یہ معاوضہ سے کہیں زیادہ ہے، میں خوشی سے چاند کے اوپر تھی‘۔

صرف یہی نہیں بلکہ اداکار شاہ رخ خان کے نام پر چاند میں ایک گڑھا بھی ہے جسے ”شاہ رخ“ کہا جاتا ہے۔

سشانت سنگھ راجپوت

سشانت سنگھ راجپوت کی فلکیات اور سائنس سے محبت کی کوئی حد نہیں تھی۔ مرحوم اداکار نے چاند کے دور دراز حصے میں زمین کا ایک ٹکڑا خریدا تھا، انہوں نے جو علاقہ خریدا اسے ”بحیرہ مسکووی“ کہا جاتا ہے۔

اداکار نے نہ صرف چاند پر 55 لاکھ روپے کی زمین کا ٹکڑا خریدا بلکہ اسے اپنی دوربین سے بھی دیکھا کرتے تھے۔

Shahrukh Khan

lifestyle

Sushant Singh Rajput

land on moon