Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کی بستی میں چرچ، مندر اور مسجد ایک ساتھ قائم

مذہبی ہم آہنگی کی منفرد مثال
اپ ڈیٹ 27 اگست 2023 11:15am

کراچی کی ایک ایسی بستی جو مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی بہترین مثال ہے، جہاں پر مسجد، گرجا گھر اور مندر ایک ساتھ موجود ہیں۔

یہ علاقہ منگھوپیر کا جہاں پر مختلف مذاہب کی عبادت گاہیں ایک ہی جگہ قائم ہیں، یہاں کے لوگ ایک دوسرے کی خوشی اور غم میں شریک ہونے کو اپنی اہم ترجیح سمجھتے ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم سالوں سے اس علاقے میں رہ رہے ہیں لیکن آج تک کسی قسم کا کوئی ایسا واقعہ نہیں ہوا ہے۔

مندر کی دیکھ بھال کرنے والے لال سنگھ کا کہنا ہے کہ اس مندر کو بنے ہوئے 150 سو سال کا عرصہ ہوچکا ہے۔

مزید کہا کہ ہم ایک ساتھ مل کرعید، دیوالی اور کرسمس ساتھ مناتے ہیں، جب آذان ہوتی ہے تو ہم اپنی پوجا کو مختصر کرتے ہیں تاکہ آزان میں خلل نہ آئے۔

گرجا گھر کے پادری کا کہنا تھا کہ 1984 سے یہاں موجود ہوں اور اس گرجاگر کی دیکح بھال کررہا ہوں ، یہاں مسلمان ہمارے ہر فیسٹیول میں شرکت کرتے ہیں۔

مذہبی تعصب کے بغیر ایک دوسرے کے مذہبی تہواروں میں خوشی کہ جذبے کہ ساتھ شرکت کرتے ہیں، پوری دنیا کو یہ پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان میں اقلیت اور اکثریت کے حقوق ایک جیسے ہی ہیں۔

karachi

Christian Community

Muslims

interfaith harmony

Religious Riots

Pakistani Hindus