Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرین میں دو فوجی طیارے آپس میں ٹکرانے سے 3 پائلٹ ہلاک

طیاروں کی ٹکر کا واقعہ یوکرین کی زیٹومیر ریجن میں پیش آیا
شائع 27 اگست 2023 09:42am

یوکرین کی ایئرفورس نے کہا ہے کہ فوجی طیارے تربیتی پرواز کے دوران آپس میں ٹکرا گئے جس کے نیتجے میں 3 پائلٹ ہلاک اور طیارے مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کی فضائیہ نے بیان جاری کیا ہے کہ جس میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز دوران پرواز 2 ایل 39 جنگی تربیتی طیارے آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں تین فوجی پائلٹ ہلاک ہو گئے، جن میں ایک ”میگا ٹیلنٹ“ بھی شامل ہے۔

یوکرینی ائیرفورس نے اپنے بیان میں واقعے میں ہلاک ہونے والے پائلٹوں کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والے تین افراد میں 29 سالہ ایگن جوس (آندرے پلشکوف) بھی شامل ہے جس نے ہماری ریاست کی بہت مدد کی تھی۔

یوکرین کے پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ پرواز حادثے کی فوجداری تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔

یوکرائن کی فضائیہ نے بھی اپنی ٹیلی گرام ایپ پر حادثے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ ہم سب کے لئے ایک تکلیف دہ اور ناقابل تلافی نقصان ہے۔

دوسری جانب ریڈیو سوبوڈا نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے رنگ کے طیاروں کو زیتومیر سے تقریبا 10 کلومیٹر (6 میل) جنوب میں اور کیف سے تقریبا 150 کلومیٹر (90 میل) مغرب میں واقع سنگوری گاؤں کے فرنٹ لائن سے دور ایک میدان سے ہٹایا جا رہا ہے۔

ویڈیو میں ایک نامعلوم شخص نے بتایا کہ اس نے اسکول کی عمارت کے اوپر ہوا میں دھماکے کی آواز سنی اور پھر دو طیارے دھوئیں اور شعلوں میں گر گئے۔

ایک خاتون نے بتایا کہ حادثے سے قبل دو طیاروں کو ایک دوسرے سے کچھ فاصلے پر پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا اور پھر ایک دوسرے کے قریب آتے دیکھا گیا۔

Russia Ukraine War

Ukrainian military aircraft two L 39