Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مومنہ اقبال نے کیریئر کی پہلی شوٹنگ کا دلچسپ احوال سنا دیا

جیسے ہی سامنے کیمرہ آیا، وہ سب بھول گئیں، اداکارہ
اپ ڈیٹ 27 اگست 2023 12:40pm

اداکارہ مومنہ اقبال نے کیمرے کا سامنا کرنے کے اپنے پہلے تجربے کو یاد کیا جب وہ اپنے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران سب بھول گئی تھیں۔

اداکارہ مومنہ اقبال نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں اداکارہ نے میزبان کو اپنے شوٹنگ کے پہلے دن کے حوالے سے بتایا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے پہلے ٹیک کے لئے بہت پر جوش تھیں اور انہوں نے میک اپ وغیرہ بھی کیا ہوا تھا، لیکن جیسے ہی سامنے کیمرہ آیا، وہ سب بھول گئیں اور ایک لفظ بھی نہ بول سکیں۔

اداکارہ نے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میرا چہراسرخ ہوگیا تھا اور میں اپنی ایک لائن بھی نہیں کہہ پائی تھی، تو انہوں نے مجھے کہا کہ جا کر اپنا چہرہ دھوئیں، پھر میں نے جا کر اپنا چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھویا اور تھوڑا سا آرام کیا۔

مومنہ اقبال نے انکشاف کیا کہ وہ اس کے بعد بھی سین مکمل نہیں کر پا رہی تھیں، لیکن نادیہ افگن نے صورتحال کو سنبھالا دیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال اس وقت ”احسان فراموش“ میں فلک کا کردار نبھا رہی ہیں، جہاں وہ بہترین اداکاری کے باعث تعریفیں سمیٹ رہی ہیں۔

Momina Iqbal