Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سہیل وڑائچ جوانی میں کیسے تھے اور کس اداکار سے ان کی شکل ملتی تھی

تصویر دیکھتے ہی صارفین کو ایک معروف شخصیت کی یاد آگئی۔
شائع 27 اگست 2023 07:00am
تصویر: ایکس/سہیل وڑائچ
تصویر: ایکس/سہیل وڑائچ

پاکستان کے نامور تجزیہ کار اور سینئیر صحافی سہیل وڑائچ اپنے اندازِ تکلّم کے باعث کافی شہرت رکھتے ہیں، لیکن اس بار اِن کے وائرل ہونے کی وجہ بولنے کا انداز نہیں بلکہ اُن کی جوانی ہے۔

پروگرام ”ایک دن جیو کے ساتھ“ کے میزبان سہیل وڑائچ نے اپنی جوانی کی ایک تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر شئیر کی، جسے دیکھتے ہی صارفین کو ایک معروف شخصیت کی یاد آگئی۔

سہیل وڑائچ نے تصویر کے کیپشن میں لکھا، ’ماضی کا ایک دھماکا، ایک طالب علم کے طور پر ایف سی کالج لاہور میں لیجنڈ اشفاق احمد کا استقبال کرتے ہوئے۔‘

سہیل وڑائچ کی جوانی دیکھ کر کچھ لوگوں نے ان کی ہینڈسم نیس کی تعریف کی، تو کچھ کا نظریہ اس کے برعکس تھا۔

تاہم، عبدالباسط خواجہ نامی صارف نے وہ دیکھا جو کوئی نہ دیکھ پایا۔

عبدالباسط نے نشاندہی کی کہ سہیل وڑائچ صاحب جوانی میں معروف یوٹیوبر تیمور صلاح الدین المعروف ”مورو“ سے کافی شباہت رکھتے تھے۔

Youtuber

Sohail Waraich

Mooroo