پاکستان ہاکی فیڈریشن بحال کردی گئی
پاکستان ہاکی فیڈریشن بحال کردی گئی، پی ایچ ایف کے صدر نے سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران کو کام جاری رکھنے کا لیٹرجاری کردیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا کانگریس اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا اجلاس 31 اگست کو اسلام آباد میں شیڈول تھا۔
صدر پی ایچ ایف نے 23 اگست کو جاری ہونے والا لیٹر منسوخ کردیا۔
واضح رہے کہ 17 اگست کو وفاقی حکومت کی ہدایت پر اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی ) نے پی ایچ ایف کے عہدیداروں کو معطل کرکے فیڈریشن حکام کو کام سے روک دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :
چیمپئنز ٹرافی سے واپسی پر ہاکی ٹیم کے آفیشلز کا جھگڑا، منیجر سے متعلق اہم انکشافات
پاکستان اسپورٹس بورڈ نے معطلی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، مذکورہ فیصلہ سابق وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا تھا۔
بورڈ نے قومی کھیل کی بہتری کیلٸے ہاکی کلبس کی اسکروٹنی کا فیصلہ کیا تھا۔
Comments are closed on this story.