Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

انسداد دہشتگری عدالت نے فردوس شمیم نقوی سمیت 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

عدالت نے 17 ملزمان کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا
شائع 26 اگست 2023 07:39pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی سمیت 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی جبکہ 17 ملزمان کی درخواست پر فیصلہ مؤخر کردیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی واقعے کے مقدمات سے متعلق پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

مزید پڑھیں

جلاؤ گھیراؤ کیس: فردوس شمیم نقوی کو پیش نہ کرنے پر عدالت پولس پر برہم

مجھے کینسر ہے سیل کیسے توڑ سکتا ہوں، فردوس شمیم نقوی کی وضاحت

فردوس شمیم نے بیلٹ باکس کھول ڈالے

عدالت نے فردوس شمیم نقوی سمیت 2 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر اعتراض کردیا۔

عدالت نے کہا کہ ایک ملزم کی 2،2 درخواستیں دائر ہیں، درخواستوں کا مسئلہ پہلے حل کریں پھر ضمانت کا فیصلہ ہوگا۔

بعدازاں عدالت نے17ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ مؤخر کردیا۔

فردوس شمیم نقوی کی ایک کیس میں ضمانت منظور ہوئی ہے جبکہ 2 کیسز میں ضمانت ہونا باقی ہے اس لیے ان کی ضمانت تاحال نہیں ہوسکی۔

pti

karachi

ATC

Firdous Shamim Naqvi