Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

کراچی: لسبیلہ چوک دھماکے کے بعد لاپتہ اریب کی لاش مل گئی

اریب کوریئر کمپنی کا ملازم تھا اور اس کے والد رکشہ چلاتے ہیں
شائع 26 اگست 2023 05:14pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

کراچی میں گزشتہ روز لسبیلہ چوک پر سیوریج لائن میں دھماکا ہوا تھا جس کے بعد نوجوان اریب لاپتہ ہوا، تاہم اب اس کی لاش مل گئی ہے۔ دھماکے میں نو افراد زخمی ہوئے جبکہ متعدد دکانوں کو نقصان پہنچا تھا۔

اریب کوریئر کمپنی کا ملازم تھا اور اس کے والد رکشہ چلاتے ہیں۔ سیوریج لائن دھماکے کے بعد سے اریب لاپتہ تھا، گزشتہ روز سے نوجوان کی تلاش جاری تھی۔

22 سالہ اریب گیس پریشر دھماکے سے چند سیکنڈ قبل ہی دفتر سے باہر نکلا تھا۔ اریب کے نکلتے ہی زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد سے اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا تھا۔

دھماکے کے کئی گھنٹوں بعد اہل خانہ کا کہنا تھا کہ کئی اسپتالوں میں زخمیوں میں بھی اریب کو تلاش کیا گیا لیکن اس کا کچھ معلوم نہ ہو سکا۔

آج پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لاپتہ نوجوان اریب کی لاش مل گئی ہے۔ اریب کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

جمعہ کو لسبیلہ چوک پر ہونے والے دھماکے کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رپورٹ مرتب کی تھی۔ بی ڈی ایس حکام کے مطابق دھماکے میں تخریب کاری یا بارودی مواد کے شواہد نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں :

راولپنڈی میں گیس لیکج دھماکا، 2 بچے جاں بحق

کوئٹہ میں گیس لیکج دھماکے سے گھر کی چھت گرگئی، 6 افراد جاں بحق

حکام کے مطابق دھماکا سیوریج لائن میں گیس بھرنے کے باعث ہوا، جس سے 9 افراد زخمی ہوئے اور 20 دکانوں کو نقصان پہنچا۔

karachi

Blast

Karachi Police