Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوی کو کیسے سنبھالیں، مشورہ مانگنے والے کو شاہ رخ خان کا جواب

فلم 'جوان' کی پروموشن کے دوران بھارتی اداکار نے نئی بحث چھیڑ دی
شائع 26 اگست 2023 04:58pm

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان جب جب اپنے مداحوں کے سوالات کا جواب دیے وہ کافی مضحکہ خیز ثابت ہوئے ہیں، کنگ خان کے جوابات ہمیشہ خبروں کی زینت بنتے ہیں۔

اس بار بھی انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن ہیش ٹیگ #AskSRK کے ساتھ رکھا۔

اس دوران ان کے ایک پرستار نے پوچھا کہ وہ بیوی کے ساتھ ان کی فلم ”جوان“ دیکھنے جانا چاہتا ہے، لیکن ہر بار وہ دیر کر دیتی ہے۔

مداح نے بتایا کہ ”پٹھان“ کے وقت بھی اس کی بیوی نے دیر کروا دی تھی۔

مداح نے شاہ رخ خان سے جلدی تھیٹر پہنچنے کیلئے ٹپس مانگیں۔

جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا، ’بیوی کے مسائل سے متعلق اب کوئی سوال نہیں، مجھ سے میری نہیں سنبھلتی تم اپنے مسائل بھی مجھ پر ڈال رہے ہو‘۔

انہوں نے لکھا، ’تمام بیویاں براہ کرم بغیر کسی دباؤ کے جوان دیکھنے جائیں‘۔

شاہ رخ خان کی نئی فل ”جوان“ کے بارے میں بات کریں تو اس میں نینتھارا، وجے سیتھوپتی اور دیپیکا پڈوکون بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

فلم 7 ستمبر 2023 کو بڑے پردے پر ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ کہنے پر شاہ رخ خان کی پٹائی

ایک اور دل جلے نے اپنا دکھڑا بیان کیا کہ اس کی دو بیویاں ہیں، ایک کو فرسٹ ڈے فرسٹ شو دیکھنا ہوے اور دوسری کو فرسٹ ڈے کا لاسٹ شو، میں دو بار جوان کیسے دیکھوں؟

جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا کہ جوان میں بھی دو ہیرون ہیں، دونوں بیویوں کو ایک ساتھ لے جاؤ، جب میں دونوں ہیروئنوں کے ساتھ آؤں تو ایک ایک کرکے دونوں کے ہاتھ پکڑ لینا۔

Shahrukh Khan

jawan