Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جار کا ڈھکن کھولنے میں مشکل پریہ طریقہ آزمائیں

اکثرجار کے ڈھکن کھولنا خواتین کےلیے مسئلہ بن جاتا ہے۔
شائع 26 اگست 2023 03:04pm
تصویر: گریٹیسٹ
تصویر: گریٹیسٹ

اکثرکسی بھی چیز کا نیا جارخریدنے کے بعد استعمال کرتے وقت کھولنا ایک مسئلہ بن جاتا ہے ، کیونکہ اس کا ڈھکن تمام تر کوشش کے باوجود بھی نہیں کھلتا یا کبھی کبھی گھرمیں رکھا پرانا جاربھی کافی دن بند رہنے کے بعد جام ہوجاتا ہے۔

اگر آپ بھی کچن میں کام کے دوران لاک ہوجانےوالے جار کی وجہ سے پریشان ہیں اور ٹائٹ جارکا ڈھکن باآسانی کھولنا چاہتے ہیں تو یہ گھریلو ٹوٹکے آزما کر دیکھیں۔

دستانے یا نم تولیہ

جار کھولنے کیلئے آپ کو رگڑ کی ضرورت ہے، خاص طور پر اگر آپ دس منٹ سے زیادہ وقت سے جار کھولنے کی کوشش کررہے ہیں اور اس کی وجہ سے آپ کے ہاتھوں میں پسینہ آ گیا ہے۔

اس صورت میں ربڑکے دستانے پہنیں اور جار کو کھولنے کی کوشش کریں۔ آپ دیکھیں گے کہ آپ کی گرفت بہتر ہے اور آپ جارکو زیادہ آسانی سے کھولنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔ اگر ربڑ کے دستانے یا لیٹیکس دستانے نہیں ہیں تو نم تولیہ استعمال کرسکتے ہیں۔ بس تولیے کو تھوڑا سا گیلا کریں اور اسے جار کے ڈھکن کے ارد گرد گھمائیں۔

گرم پانی

ایک اور طریقہ جو کام کرسکتا ہے ، وہ ہے جار کو گرم پانی لگانا۔ بس جار کو کچھ دیر گرم پانی میں رکھیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پانی پورے جار کو ڈھانپ لے۔ پانی کی گرمی کی وجہ سے ، ڈھکن ڈھیلا ہوجائے گا اور آپ اسے گھما سکیں گے۔

مزید پڑھیں

سیاہ حلقوں کیلئے 5 آسان گھریلو ٹوٹکے

خواتین وقت کی بچت کیلئے یہ ٹوٹکے آزمائیں

چوہوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے 8 مفید گھریلو ٹوٹکے

آپ گرم پانی کے ایک چھوٹے پیالے میں جار کو الٹا ڈال کر بھی اس طریقہ کار کا اطلاق کرسکتے ہیں۔

گرمی ڈھکن کو ڈھیلا کرنے کا سبب بنے گی اور آپ اسے بغیر کسی پریشانی کے کھول سکیں گے۔

Women

Hacks

lifehacks

home solutions