Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر سندھ کا میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی بل پر دستخط سے انکار

اب نئی حکومت تک نئی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا قیام عمل میں نہیں آ سکے گا
شائع 26 اگست 2023 12:55pm
گورنر سندھ کامران ٹسیوری۔ فوٹو — فائل
گورنر سندھ کامران ٹسیوری۔ فوٹو — فائل

گورنر سندھ کامران ٹسیوری نے میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی بل پر دستخط سے انکار کرتے ہوئے بل واپس صوبائی حکومت کو بجھوا دیا۔

کامران ٹیسوری نے میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی بل پر دستخط سے انکار کردیا گیا اور بل نظر ثانی کے لیے صوبائی حکومت کو واپس بجھوا دیا گیا، اب نئی حکومت تک نئی میٹروپولیٹن یونیورسٹی کا قیام عمل میں نہیں آ سکے گا۔

اس ضمن میں گورنر سندھ نے کہا کہ میئر یا ایڈمنسٹریٹر کو یونیورسٹی کا پرو چانسلر بنایا گیا، دیگر جامعات میں پرو چانسلر وزیر اعلیٰ سندھ کے اختیارات استعمال کرتا ہے۔

کامران ٹیسوری نے الحاق یا اس کے خاتمہ کے سیکشن پر دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے، لہٰذا معاملہ پر نظرثانی کرنے کے لئے بل صوبائی اسمبلی کو واپس بھیج رہا ہوں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس سابق سوبائی کابینہ کی جانب سے میٹروپولیٹن یونیورسٹی کراچی کے قیام کی منظوری دی گئی تھی۔

karachi

Sindh government

kamran tessori

Metropolitan University Karachi