Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھرمیں لگے فوٹو فریم کے پیچھے سے اژدھا برآمد

سانپ اپنی حرکات سے شکاریوں کو الجھانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
شائع 26 اگست 2023 01:52pm
تصویر: این ڈی ٹی وی
تصویر: این ڈی ٹی وی

سانپ دنیا میں موجود سب سے خوفناک اور قدیم رینگنے والے جانوروں میں سے ایک ہیں۔ تاہم ، ان کی انوکھی اور حیرت انگیز صلاحیتیں اکثر انہیں دلچسپ مخلوق بناتی ہیں۔ وہ شکاریوں کو اپنی حکمت عملی سے الجھانے کی خصوصی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آسٹریلیا کے ایک گھر کے رہائشی اس وقت حیران رہ گئے جب ان کے کمرے میں فوٹو فریم کے پیچھے ایک سانپ چھپا ہوا پایا گیا۔

سوشل میڈیا پر شیئرکی گئی ویڈیو میں ایک کارپٹ اژدھے کو فوٹو فریم کے پیچھے سے برآمد ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سانپ پکڑنے والے اسپیشلسٹ ڈین رومسی کے مطابق یہ اس سانپ کی وجہ سے گھر کی پینٹنگ دیوار سےجھکنے لگی تھی.

سانپ کو پینٹنگ کے پیچھے ہلتے ہوئے دیکھتے ہی گھر کے رہائشی کانپ اٹھے۔

اور سانپ ریسکو کرنے والی ٹیم کو بلایا، جنہوں نے کچھ ہی دیر میں سانپ کو تصویر کے فریم کے پیچھے سے باآسانی پکڑ لیا۔

گھر کے ڈرائنگ روم سے برآمد ہونے والے اس بن بلائے مہمان کی ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد سے سوشل میڈیا پر دلچسپ رد عمل سامنے آئے ہیں۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ فلوریڈا اور آسٹریلیا میں ہر جگہ ان سانپوں کے مقابلے ہو رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’میری بیٹی اسے اپنے پالتو جانور کے طور پر رکھنا چاہتی ہے۔‘

مزید پڑھیں

جب خاتون نے ٹوائلٹ سیٹ پر سیاہ اورگلابی سانپ دیکھا

کندھ کوٹ: بارش کے جمع پانی سے زہریلے سانپ نکلنے لگے

دوسروالاانتہائی نایاب زہریلا سانپ دریافت

واضع رہے کہ اژدھا غیر زہریلے سانپ کی نسل ہے جسے کارپٹ اژدھا کہا جاتا ہے۔

یہ اکثر آسٹریلیا، انڈونیشیا اور نیوگنی میں پایا جاتا ہے۔

سانپ پکڑنے والوں کی ویب سائٹ کے مطابق، ان کے دانت نہیں ہوتے بلکہ ان کے جبڑے زیادہ مظبوط ہوتے ہیں جو شکار کو پکڑنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہوتے ہیں۔

Australia

Snake in home

Python