Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فاطمہ فرڑو قتل کیس کے ملزم اکبر کلھوڑو کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت میں فاطمہ کی والدہ اور کیس کی مدعی شبنم بھی پیش
شائع 26 اگست 2023 12:31pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

رانی پور میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ کلھوڑو کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم اکبر کلھوڑو کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

ملزم اسد شاہ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت میں فاطمہ کی والدہ اور کیس کی مدعی شبنم بھی پیش ہوئی تھیں۔

عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم اکبر کلھوڑو کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پوالیس کے حوالے کردیا۔

واضح رہے کہ اسے سے قبل بھی ملزم اسد شاہ پانج روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں رانی پورمیں بااثر پیر کے گھر کام کرنے والی 10 سالہ ملازمہ مبینہ جنسی زیادتی اور تشدد سے جاں بحق ہونے والی فاطمہ فرڑو کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا تھا۔

مرکزی ملزم کی نشاندہی پر فاطمہ کا علاج کرنے والے ڈسپنسر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

ranipur incidence

fatima murder case