Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کمسن بچی پر تشدد کرکے ویڈیو بنانے والی ملزمہ گرفتار، بچی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے سپرد

بچی کو ماں نے تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیو وائرل کی، چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو
اپ ڈیٹ 23 ستمبر 2024 05:49pm
فوٹو — اسکرین گریب/ ایکس
فوٹو — اسکرین گریب/ ایکس

چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے سوشل میڈیا پر وائرل کمسن بچی پر تشدد کی ویڈیو کا نوٹس لے لیا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے تشدد کا شکار بچی کو تحویل میں لے لیا جب کہ بچی کی نانی کی درخواست پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

چیئرپرسن چائلد پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اوکاڑہ کے علاقے کی کمسن بچی پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی، بچی کو ماں نے تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیو وائرل کی۔

سارہ احمد کا کہنا تھا کہ بچی کو مکمل تحفظ اور تعلیم و صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Punjab police

Okara

child torture