Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چندریان 3 کی کامیابی کے بعد بھارتیوں نے ہرنومولود کو ’خصوصی‘ نام دے دیا

کئی بچوں کی ولادت عین مشن کی چاند پرلینڈنگ کے وقت ہوئی
اپ ڈیٹ 26 اگست 2023 01:24pm
تصویر: شی نوز
تصویر: شی نوز

بھارتی خلائی ادارہ اسرو کے مشن ’چندریان-3‘ کی چاند پرکامیاب لیڈنگ پر مسرور بھارتیوں نے ملک میں پیدا ہونے والے بچوں کیلئے نیا نام منتخب کرلیا۔

ریاست اڈیشہ کے اسپتال میں 23 اگست کی شام 4 بچوں کی ولادت ٹھیک اس وقت ہوئی جب چندریان-3 کی چاند پرکامیاب لینڈنگ کی خبرسامنے آئی۔

ان 4 بچوں میں 3 لڑکے ہیں اور ایک لڑکی شامل ہے۔

مشن کی کامیابی پر خوشی سےسرشاروالدین نے ان چاروں بچوں کا نام چندریان رکھ دیا۔

اس کے علاوہ اسی دن بھارت میں پیدا ہونے والے دیگربچوں کے نام بھی چندریان رکھنے کی اطلات ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان چاروں بچوں کی ولادت ٹھیک اس وقت ہوئی جب ٹی وی اسکرین پراینکرز اس مشن میں کامیابی کی گنتی گن رہے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے انتہائی کم بجٹ میں چاند پرسافٹ لینڈنگ کے علاوہ چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا دنیا کا پہلا ملک ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

مزید پڑھیں

سات سالہ بچے کے منہ میں 526 دانت

واضح رہے کہ چندریان ہندی زبان کا لفظ ہے جس کے اردو میں معنی چاند گاڑی کے ہیں۔

india

Newborn Baby

Chandrayaan 3