Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرآباد: شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا

کویت میں مقیم ملزم کچھ روز قبل ملزم وطن واپس آیا تھا
شائع 26 اگست 2023 10:28am
تصویر/ فائل
تصویر/ فائل

وزیرآباد کےعلاقہ رحیم پورہ میں شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور بیٹی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

شوہر نے غیرت کے نام پر اپنی بیوی اور جواں سالہ بیٹی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے زخمی کرنے کے بعد فائرنگ کر کے قتل کیا۔

واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا اور ابتدائی تحقیقات سے بات سامنے آئی ہے کہ ملزم بلال نے اپنی بیوی ارشاد بیگم اور اور بیٹی زہرہ کو کرایہ کے مکان میں محلہ رحیم پورہ میں رہائش فراہم کر رکھی تھی۔

ملزم کویت میں مقیم تھا اور کچھ روز قبل ملزم وطن واپس آیا تھا اور ماں بیٹی کے ہمراہ رہائشٓ پذیر تھا۔ ملزم کو اپنی بیوی اور بیٹی پر ناجائز تعلقات کا شبہ تھا۔

بتایا گیا ہےکہ ملزم نے دوسری شادی کر رکھی تھی، مقتولہ ارشاد بیگم اس کی پہلی بیوی ہے، ملزم گزشتہ شب کویت کے لیے لاہور ایئر پورٹ گیا تھا جہاں سے اچانک رات گئے ہی واپس آگیا اور صبح سویرے اپنی بیوی ارشاد بی بی اور بیٹی زہرہ کو کلہاڑیوں سے شدید زخمی کرنے کے بعد گولیاں مار دیں۔

ملزم کو اہل محلہ نے پکڑنے کی کوشش کی تاہم اسلحہ کے زور پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ریسکیو کے رضا کاروں نے مقتولہ ماں بیٹی کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال وزیرآباد منتقل کردیا، پولیس تھانہ صدر وزیرآباد مزید تفتیش کر رہی ہے۔

Murder

Punjab police

Waziristan