Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

صحرا میں بجلی کی کشش سےسیاحوں کا انوکھا ہیئراسٹائل بن گیا

عجیب وغریب واقعے پرمبنی ویڈیو دیکھ کر سبھی حیران
اپ ڈیٹ 26 اگست 2023 01:27pm
تصویر: گلوبل ٹائمز
تصویر: گلوبل ٹائمز

چین کے صوبے سنکیانگ میں واقعہ صحرائے کومتاغ میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک مقام پر جا کر گائیڈ اور سیاحوں کےسرکے بال کھڑے ہوگئے۔

بالوں کے اس عجیب وغریب ہیئر اسٹال نے سب کو ہی حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر ہرطرف یہ ویڈیو کلپ خوب وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پردیکھا جاسکتا ہے کہ اینی سیاحوں کا گروپ صحرا کی سیر میں مصروف ہے لیکن اس دوران ان کے بال اچانک تنکے کی مانند کھڑے ہوجاتے ہیں۔

یہ واقعہ سیاحوں کے ساتھ اس وقت پیش آتا ہے جب وہ اس صحرا کے اوپر والے ٹیلے کی طرف بڑھے اور 10 سیکنڈ بعد ہی ان کے سر کے بال کھڑے ہوگئے۔

صرف اتنا ہی نہیں ان کے موبائل فون سے بھی سنسنی خیز آوازیں آنا شروع ہوگئں اور کانوں میں سنسناہٹ کی آواز بھی گونجتی ہے جس کے باعث یہ افراد ٹیلے پر صرف 5 منٹ ہی ٹھرے اس کے بعد نیچے آگئے۔

اس علاقے میں 10 سال سے کام کرنے والے ڈرائیور کے مطابق اس سے ایسا واقعہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

جبکہ ماہرین کا خیال ہے کہ آبر آلود موسم ہے بادلوں میں موجود بجلی کی کشش سے بال مخصوص موسم صحرا کی ہواوں کے ساتھ مل کر اس طرح کھڑے ہوجاتے ہیں۔

ایسی صورتحال میں صحرا سے باہر نکلنا اور کھلے آسمان کے نیچے نہ رہنا زیادہ بہتر رہتا ہے، کیونکہ بجلی گرنے کا خدشہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

بارشوں کے بعد دلفریب مناظردیکھنے کیلئے سیاح بابوسر ٹاپ پہنچ گئے

دِل دہلا دینے والا حادثہ، سیکڑوں سیاح پہاڑ کی چوٹی پر پھنس گئے

مری میں بجلی کی بندش، الیکٹرک ہیٹر بند ہونے پر سیاح کیا کرسکتے ہیں؟

واضح رہے کہ اس واقعے پر سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسا اس لیے ہوا کیونکہ سیاحوں کے سر پر ایسے بادل موجود تھے جن میں برقی رو موجود تھی۔

china

tourists

hairs

desert