الیکشن کمیشن نے 5 ستمبر کے کیسز ڈی لسٹ کردیے
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 5 ستمبر کے کیسز ڈی لسٹ کردیے، ان کیسز میں توہین الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹسسز جاری کیے گئے تھے۔
چیئرمین پی ٹی آئی، فواد چوہدری اور اسد عمر کے خلاف 5 ستمبر کو مقرر کیے گئے توہین الیکشن کمیشن کیسز ڈی لسٹ کر دیے گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہ کیسز ڈی لسٹ کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران، فواد اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور
توہین الیکشن کمیشن کیس: عمران خان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے دوبارہ اپنا معافی نامہ جمع کروا دیا
الیکشمن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 5 کیسز ہیں، جن میں 2 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، 2 فواد چوہدری اور ایک کیس اسد عمر کے خلاف ہے، ان کیسز میں ملزمان پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز رویہ اورغیراخلاقی زبان کے استعمال کے الزمات ہیں۔
عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز میں الیکشن کمیشن نے عمران خان اور اسد عمر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پہلے ہی منظور کرلی تھی تاہم انہیں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔
چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کے لیے وقت مانگا تھا اور کہا گیا تھا کہ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے۔
الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کی تھی۔
Comments are closed on this story.