Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یہ تو شروعات ہے، جوان کا نیا ٹیزر جاری

ٹیزر میں شاہ رخ خان کو کئی روپ میں دیکھا جا سکتا ہے
شائع 25 اگست 2023 08:40pm

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے ستمبر میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’جوان‘ کا ٹیزر شیئر کر کے مداحوں کے تجسس کو مزید بڑھا دیا۔

انسٹاگرام پر ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا کہ ’یہ تو شروعات ہے۔ انصاف کے کئی چہرے۔ یہ تیر ہیں۔ ابھی ڈھال باقی ہے۔ یہ انت ہے ابھی کال باقی ہے۔ یہ پوچھتا ہے خود سے کچھ۔ ابھی جواب باقی ہے۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ہر چہرے کے پیچھے کوئی نہ کوئی کہانی ہے لہٰذا انتطار کریں۔

ٹیزر میں شاہ رخ خان کو کئی روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والے ’جوان‘ کے ٹریلر میں شاہ رخ خان یہ کہتے نظر آئے تھے کہ جب میں ولن بنتا ہوں نا تو میرے سامنے کوئی بھی ہیرو ٹِک نہیں سکتا۔

مزید پڑھیے :

شاہ رخ خان کی فلم ’جوان‘ پر چوری کا الزام لگ گیا

فلم ’جوان‘ کے ڈائریکٹر ایٹلی ہیں جبکہ سپُر اسٹار کی اہلیہ گوری خان اس پروجیکٹ کی پروڈیوسر ہیں۔ اسے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں 7 ستمبر 2023 کو ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں سنمائش کیلیے پیش کیا جائے گا۔

Shahrukh Khan

jawan