Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویڈیو: کیفی خلیل نے امریکا میں موجود مداحوں کے دل جیت لیے

امریکا کے کئی شہروں میں کیفی خلیل کے کنسرٹس کا انعقاد
شائع 25 اگست 2023 08:23pm

کوک اسٹوڈیو کے گانے ”کہانی سنو“ سے شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں لائیو کنسٹرٹس میں فارم کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

سحر انگیز دھنوں، منفرد انداز اور سریلی آواز سے دنیا کو مسحور کرنے والے معروف پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے امریکا کی مختلف ریاستوں میں لائیو کنسرٹس کرکے اپنے مداحوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔

امریکا میں ہیوسٹن، سان فرانسسکو اور ڈیلاس سمیت مختلف شہروں میں کیفی خلیل کے کنسرٹس کا انعقاد کیا گیا جہاں انہوں نے اپنے ہٹ ’کہانی سنو ’سمیت دیگر گانوں سے اپنے مداحوں کو محظوظ کیا۔

کیفی نے اپنے امریکی مداحوں کی طرف سے دکھائی جانے والی محبت اور احترام پر اظہار تشکر کیا اور کہا کہ ان کے اپنے تجربات اور جذبات نے ان کے اندر ایک آرٹسٹ کو جنم دیا ہے۔

Kaifi Khalil