Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دعا میں یاد رکھیے گا ، راکھی ساونت عمرے کیلئے روانہ

بہت خوش نصیب ہوں کہ پہلی بار میں آج عمرے کیلئے جارہی ہوں، بھارتی اداکارہ
شائع 25 اگست 2023 07:39pm

اسلام قبول کرنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت عمرہ ادائیگی کیلئے مکہ المکرمہ روانہ ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں راکھی ساونت کو برقعہ پہنے حجاب کئے جہاز میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ ایک جہاز میں بیٹھی ہیں اور انہوں نے حجاب پہنا ہوا ہے جبکہ وہ پہلی مرتبہ عمرہ پر جانے کے متعلق گفتگو کررہی ہیں۔

ویڈیو میں راکھی ساونت کہتی ہیں کہ میں بہت خوش نصیب ہوں کہ پہلی بار میں آج عمرے کیلئے جارہی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پہلی مرتبہ عمرہ ادائیگی کیلئے جارہی ہیں، ان کا بلاوا آگیا ہے اور وہ بہت خوش ہیں، آپ سب مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور میں بھی آپ سب کیلئے دعا کروں گی۔

Rakhi Sawant