Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ڈنمارک میں مقدس صحیفوں کی بے حرمتی پر پابندی لگانے کا بل پیش، سویڈن کا خیر مقدم

مقدس صحیفوں کو جلانے کے جرم میں جرمانہ یا دو سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے
شائع 25 اگست 2023 06:47pm
تصویر: اے ایف پی/ فائل
تصویر: اے ایف پی/ فائل

ڈنمارک کی حکومت نے ایک بل پیش کیا ہے جس کے نتیجے میں قران پاک اور دیگر مقدس صحیفوں کی بے حرمتی پر پابندی لگائی جائے گی۔

پاکستان سمیت مسلم دنیا کا احتجاج رنگ لے آیا، جمعے کو ڈنمارک کی حکومت نے ایک بل پیش کیا کہ عوامی مقامات پر قرآن پاک سمیت دیگر مقدس صحیفوں کو جلانے پر پابندی لگائی جائے۔

ڈنمارک کے وزیر انصاف پیٹر ہملیگارڈ نے پریس کانفرنس کا آغاز قرآن پاک کو جلانا بےمعنی توہین قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کا حالیہ واقعہ “احمقانہ تھا، جس کا واحد مقصد دنیا میں تنازعہ اور نفرت پیدا کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: سوئیڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے مزید منصوبے، وزیراعظم کو سنگین نتائج کا خدشہ

پیٹر ہملگارڈ کا کہنا ہے کہ یہ بل قرآن پاک، بائبل یا تورات کو سرعام جلانا ایک مجرمانہ جرم بنا دے گا، پابندی کا اطلاق صرف عوامی مقامات پر ہونے والی کارروائیوں پر ہوگا، اور قرآن پاک سمیت دیگر مقدس صحیفوں مذہبی کو جلانے کے نتیجے میں جرمانہ یا دو سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: ڈنمارک میں بھی قرآن پاک کی بے حرمتی، عراق اور ایران میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے

وزیرانصاف کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کے بعد بہت سے لوگ پرتشدد ردعمل کو بھڑکانے کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں، اور ہم اپنی حدود کو عبور کر کے کھڑے نہیں رہ سکتے۔

یہ تجویز دنیا کو ایک اہم سیاسی سگنل ہے

ڈنمارک کے وزیر خارجہ لارس لوکے راسموسن کا کہنا ہے کہ ملک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے اور ڈنمارک کے خلاف دہشت گردی کے خطرات بڑھنے کے بعد یہ تجویز دنیا کو ایک اہم سیاسی سگنل ہے۔

واضح رہے کہ ڈنمارک میں دوسرے ممالک کے جھنڈوں کی بے حرمتی پہلے ہی سے منع ہے اور حکومت کی تجویز ہے کہ نئی پابندی کو انہی ضوابط میں شامل کیا جائے۔ مذہبی صحیفوں کے ساتھ دیگر نامناسب سلوک بھی قابل سزا ہو سکتا ہے، جیسے صحیفوں پر قدم رکھنا۔

واضح رہے کہ ڈنمارک کے حکومتی اتحاد میں شامل تین جماعتوں کے پاس 88 نشستیں ہیں اور انہیں گرین لینڈ اور جزائر فیرو کے نیم آزاد ڈنمارک کے علاقوں کی نمائندگی کرنے والے 4 سیاست دانوں کی بھی حمایت حاصل ہے۔

سویڈن کی حکومت کا رد عمل

ڈنمارک کی جانب سے عوامی مقامات پر قرآن پاک جلانے پر پابندی کی تجویز کے فیصلے کے بعد سویڈن کی حکومت نے بھی رد عمل دیا ہے۔

مزید پڑھیں: قرآن پاک کی بے حرمتی روکی جائے، سوئیڈش عوام کی اکثریت کا مطالبہ

سویڈن کے وزیر انصاف گونر سٹرومر نے ہنگامی طور پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک کی جانب سے قران پاک سمیت دیگر صحیفوں کی بے حرمتی پر پابندی عائد کیا جانا اہم فیصلہ ہے، اور اس کے حوالے سے سویڈن بھی فیصلہ کرے گا۔

Denmark

Sweden

Quran Burning

Desecration of Holy Quran in holland