Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کے ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ کے فائنل میں جگہ بنالی

ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ کا فائنل 27 اگست کو کھیلا جائے گا
شائع 25 اگست 2023 06:37pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

پاکستان کے جیولن تھروور ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چمپئین شپ کے فائنل اور پیرس اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں میں ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ 2023 کے جیولن تھرو کے مقابلے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں

کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم نے تاریخی تھرو پھینک کر سونے کا تمغہ جیت لیا

ایتھلیٹ جیولین تھرور ارشد ندیم ایشین اتھلیٹکس چیمپئن شپ سے باہر ہوگئے

میڈیکل پینل نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو مکمل فٹ قرار دے دیا

کوالیفائنگ راونڈ میں پاکستانی اسٹار ارشد ندیم نے پہلی کوشش 70.63 اور دوسری کوشش میں 81.53 میٹرکی تھرو پھینکی جبکہ تیسری کوشش میں 86.79 میٹر کی تھرو پھینکتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی۔

بھارتی حریف نیرج چوپڑا نے پہلی ہی تھرو میں 87.77 میٹر تھرو کرکے فائنل میں جگہ بنائی۔

واضح رہے کہ ورلڈ اتھلیٹکس چمپئین شپ کا فائنل 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔

arshad nadeem

javelin throw

athelite arshad nadeem

hungry

paris olympic