Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں ملازمین سب سے زیادہ چھٹی کس دن کرتے ہیں؟

تحقیق میں 300 سے زائد دفاتر کے 10,000 ملازمین کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا گیا۔
شائع 25 اگست 2023 06:10pm
تصویر: منی کنٹرول/ویب سائٹ
تصویر: منی کنٹرول/ویب سائٹ

امریکا میں 24 اگست کو ”سال کا سب سے بیمار دن“ قرار دیا گیا ہے کیونکہ دفتری ملازمین کی بڑی تعداد بیماری کی وجہ سے اسی دن دفاتر سے غیر حاضر ہوتی ہے۔

ایک کمپنی کی جانب سے 300 سے زائد دفاتر کے 10,000 ملازمین کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 0.9 فیصد ملازمین نے 24 اگست کو بیمار ہونے کی وجہ سے دفتر سے چھٹی کی تھی۔

خیال رہے کہ 24 اگست کو امریکہ میں نہ تو فلو کی کوئی وبا ہوتی ہے اور نہ ہی کوئی چھٹی ہوتی ہے، لیکن اس کے باوجود اس دن اتنے افراد بیماری کی چھٹی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

متھیرا کو پاکستانی اداکار معمر رانا پر تنقید مہنگی پڑ گئی

ہاتھ پر ٹیٹو بنوائیں، ایک سال تک مفت سفرکی سہولت پائیں

ٹرپل سنچری مکمل کرکے ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

تحقیق کے مطابق ملازمین نے پیٹ کے درد کو چھٹی کی وجہ قرار دیا ہے، اور تقریباً 54 فیصد ملازمین نے ہیضہ اور قے کو جواز بنا کر اس دن چھٹی کی تھی۔

اس کے بعد سروے میں شامل 25 فیصد ملازمین نے کووڈ کو وجہ قرار دیا جب کہ 9 فیصد نے اسٹریس کو دور کرنے کیلئے اس دن چھٹی کی۔

”پے رول سافٹ ویئر کمپنی پے کور“ کے چیف ہیومن ریسورس آفیسر پارس پارکر کا کہنا ہے کہ یہ ایک خوش آئند تبدیلی ہے کہ ملازم اپنی صحت کیلئے اس دن کو استعمال کر رہے ہیں۔

اعداد و شمار سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ 24 اگست کے بعد ملازمین کی اکثریت 13 فروری کوبھی بیماری کی وجہ سے غیر حاضر رہتی ہے۔

America

survey

lifestyle

holiday

24 August